مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کي نئي حکومت نے اپنے پہلے کابينہ اجلاس ميں صدر،وزير اعظم اور وزراء کي تنخواہوں ميں30فيصد کمي کا اعلان کيا ہے.اطلاعات کے مطابق نئي سوشلسٹ حکومت نے تنخواہوں ميں کمي کا اعلان کفايت شعاري مہم کے تحت کيا .جمعرات کو ہونے والے پہلے کابينہ اجلاس کا ٹاپ ايجنڈا بھي تنخواہوں ميں کمي تھا.اس موقع پرصدر اولاند کی کابينہ ميں مرد اور خواتين کي تعداد بھي برابر رکھنے کا عزم کيا گيا.فرانس ميں نئي سوشلسٹ حکومت اور سرکوزي حکومت کي پاليسي اور سوچ ميں واضح فرق سامنے آيا ہے کہ سرکوزي حکومت کے دوران فرانسيسي صدرکي تنخواہ ميں170فيصد اضافہ ہوا لیکن نئی حکومت نے سرکوزی کے برخلاف ملک کی اقتصادی پوزیشن پر توجہ مرکوز کی ہے.
مہر نیوز-17 مئی 2012ء: فرانس کي نئي حکومت نے اپنے پہلے کابينہ اجلاس ميں صدر،وزير اعظم اور وزراء کي تنخواہوں ميں30فيصد کمي کا اعلان کيا ہے.
News ID 1605068
آپ کا تبصرہ